spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل

عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے خلاف عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے کی۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کرتے کہا کہ شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کرےگا اور درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جسے پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts