spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsالیکشن تب ہو گا جب حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے گا، مریم...

الیکشن تب ہو گا جب حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے گا، مریم اورنگزیب

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سن لو، الیکشن تب ہو گا جب موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن چاہیں گے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب  نے کہا کہ  الیکشن تب ہو سکتے تھے جب عمران خان اقتدار میں تھے تو اس وقت آپ اپنی حکومت بچانے کے لیے منتیں کرتے رہے۔

وفاقی وزیر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چور دروازے سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش کی جس طرح وہ جاوید اقبال سے کرتے تھے اور ڈی جی ایف آئی اے سے کرتے تھے، جب چیف الیکشن کمشنر نے ملنے سے انکار کیا تو پھر یہ ان کے خلاف ہو گئے۔

الیکشن کمشن سے کہا کہ وہ عمران خان کے الزامات کے جواب میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں اور اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، عمران خان نے اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر معاشی لینڈ مائنز بچھائیں، اداروں کو مفلوج کیا، اداروں کو کمزور کیا، اداروں کو استعمال کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

عمران خان چاہتے تھے کہ وہ تمام 20 سیٹیں جیت جائیں، ایسا نہیں ہوا تو وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے، تحریک عدم اعمتاد کا مقابلہ کرنے کے بجائے بھی عمران خان آئین پر حملہ آور ہوئے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts