spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsانگلش ٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

انگلش ٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے لیے کراچی ائیرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا جا رہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts