spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsفواد خان اور وسیم اکرم کی ”منی بیک گارنٹی” فلم کا پہلا...

فواد خان اور وسیم اکرم کی ”منی بیک گارنٹی” فلم کا پہلا ٹیزر جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

فواد خان اور وسیم اکرم کی ”منی بیک گارنٹی” فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا، جس نے سب کو چونکا دیا، فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔

دو روز قبل ہدایت کار اور رائٹر فیصل قریشی نے اپنے میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا، جس میں پاکستان کے کئی سپر اسٹارز جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

فلم میں پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں سپراسٹار فواد خان بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، میکال زوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر ، مانی، کرن ملک اور علی سفینہ شامل ہیں۔ منی بیک گارنٹی کا ٹیزر 9 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

میگا اسٹارز پر مشتمل فلم 21 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts