spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیلاب نے حسین شہر بحرین کو اجاڑ کر رکھ دیا، جنگ زدہ...

سیلاب نے حسین شہر بحرین کو اجاڑ کر رکھ دیا، جنگ زدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا

- Advertisement -
- Advertisement -

سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں کے باعث سوات کا حسین و جمیل سیاحتی مقام بحرین جنگ زدہ شہر کا منظر  پیش کرنے لگا ہے۔

شہری اپنے شہر کی بحالی کے لیے پریشان ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

لوئر دیر میں سیلاب کے باعث خال پل ٹوٹ گیا جس سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ شہریوں نے دریا پر جھولا لگا کر آمدورفت کا ذریعہ بنا لیا۔

یاد رہے کہ حالیہ بارشوں سے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، کے پی کے سیاحتی مقامات سوات، کالام، بحرین اور کمراٹ سمیت دیگر مقامات پر سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts