- Advertisement -
- Advertisement -
اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، دوران اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی اجلاس ان کیمرہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
- Advertisement -