spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات کی اندرونی...

آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی

- Advertisement -
- Advertisement -

سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز حکومتی اتحادیوں کے اہم اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری  نے چوہدری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہماری وزارت اعلیٰ اورعمران خان کی وزارت اعلیٰ میں کیا فرق تھا؟

آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ پی پی پی اور ن لیگ سے مشاورت کے بعد آفرکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سابق صدر نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ ہماری وزارت کی آفر قبول کرنے کے بعد عمران خان کی پیشکش کیوں قبول کی؟ پرویز الٰہی کو آفر کے وقت آپ کی گارنٹی تھی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ ہم آپ سے پی ڈی ایم کی مشاورت سے پیشکش لے کر آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی نے پہلے مشاورت کی تھی تب انہیں آفر دی گئی تھی۔

 ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آفر کے بعد مجھ سے پرویز الٰہی نے مشورہ نہیں کیا تھا۔

اس کے علاوہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ چوہدری  شجاعت  پرویز صاحب کو وزیراعلیٰ بنانے کی حامی بھر چکے تھے، پھر انہیں عمران خان کی آفر قبول نہیں کرنا چاہیے تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے آخر میں آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ  آپ سے کل پھر ملاقات ہوگی ،ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کریں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts