spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ، معافی مانگنے...

عمران خان کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ، معافی مانگنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔

سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی مذمت کرتا ہے، پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا عہدے کی توہین ہے۔

جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسترد شدہ شخص نے پنجاب کے 12کروڑ عوام کی توہین کی، عمران خان پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز لاہور کے دورے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی، اس موقع پر عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ 

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts