spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsجتنا دیوار سے لگایا جائے گا، اتنا ہی لڑیں گے: عمران خان

جتنا دیوار سے لگایا جائے گا، اتنا ہی لڑیں گے: عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج پشاور میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی سازش ہورہی ہے، لیکن انہیں جتنا دیوار سے لگایا جائے گا وہ اتنا ہی لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولا جانتا ہے کہ وہ میچ کھیل کرانہیں نہیں ہرا سکتا اس لیے انہیں ڈس کوالیفائی کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

عمران خان نے فیصل آباد جلسے میں متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو آرمی چیف سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرٹ پر آرمی چیف کو سلیکٹ کرنے کی بات کرکے انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی، ادارہ مضبوط کرنا ہے تو سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیے، یہی دنیا کا اصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ان دو ڈاکوؤں کو کسی صورت آرمی چیف کو سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے، فوج بھی ان کی ہے، ملک بھی ان کا ہے، جتنی فوج مضبوط ہوگی، اتنا ملک مضبوط ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی تنقید تعمیری ہوتی ہے، بھلائی کیلئے ہوتی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مجسٹریٹ زیبا کو دھمکی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، ججز کو دھمکی دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، مجسٹریٹ زیبا کے خلاف بات اس لیے کی کہ شہباز گل کو حوالات میں ننگا کرکے تشدد کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts