spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے...

ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق  سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق درخواست 24 جون کو مسترد کردی تھی۔

تاہم ایم کیو ایم نے اس فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کےکنوینر خالد مقبول صدیقی و دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر سندھ میں شفاف الیکشن ممکن نہیں ہیں،ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کی مضبوط نمائندہ جماعت ہے ،بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے،دھاندلی میں انتظامیہ،پولیس اور الیکشن کمیشن کا نچلا عملہ بھی ملوث تھا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ باکس چھین کر نامعلوم مقام پر لے جائے گئے۔ جعلی ووٹ ڈالے گئے۔

اس کے علاوہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں سندھ حکومت،سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ،الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts