spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest News’قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں...

’قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا‘

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار ہے ۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان  کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا، ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔ بیشک اللّہ حق ہے‘!۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا، اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،سی پیک کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا، سرشرم سے جھک گیا‘۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  بھی عمران خان  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چور، جھوٹا، فارن فنڈنگ، منی لانڈرر آخر 8  سال بعد پکڑا گیا، عمران خان صادق اور امین نہیں،  پارٹی چیئرمن کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں‘۔

وزیر  اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے ،عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts