spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاک فوج نے اپنا تین دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم...

پاک فوج نے اپنا تین دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پاک فوج ملک  بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی  بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

پاک  فوج نے  اپنا 3  دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔ 

سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی  فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں، بستروں، کمبلوں، پانی کے ٹینکوں اور تَرپالوں کی اشد ضرورت ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے  راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات جیسے ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن کی ادویات بھی چاہئیں۔

پاک فوج اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ 137  سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر چکی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts