spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپولیس نے شہبازگل کو عدالت میں پیش کردیا

پولیس نے شہبازگل کو عدالت میں پیش کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد پولیس  نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت  میں پیش کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام  کے مقدمے کی سماعت ہورہی  ہے جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس  شہبازگل کو کالے شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لائی اوران پر سفید چادر ڈال کر عدالت تک لے جایا گیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو عدالت میں جانے سے روک دیا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts