spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اب بھی 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 119 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن ایک ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts