spot_img
Wednesday, July 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپیپلزپارٹی نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پیپلزپارٹی نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ فیک نیوز کے نام پر تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون فیک نیوز کی آڑ میں ایک ہتھیار ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے پیکا قانون پر سوالات اٹھائے ہیں، ‏قانون میں فیک نیوز کی تشریح کئے بنا تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ قانون غلط خبروں کی روک تھام کے لئے ہوتا تو پارلیمان میں بل پیش کیا جاتا، آزادی اظہار پر قدغنیں لگانا کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پیکا آرڈیننس واپس لے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts