spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsوزیراعظم نے سندھ و بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اجلاس طلب...

وزیراعظم نے سندھ و بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک خاص طورپرسندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پراجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت  ہونے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کو نقد رقوم اور زر تلافی کی ادائیگیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزارکی فوری نقد رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین میں فوری نقد رقوم تقسیم کرنے کا گزشتہ روز حکم دیا تھا جب کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز آرمی چیف اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے  بھی ٹیلیفون پرگفتگو کی تھی جس میں سندھ میں امدادی کارروائیوں سے متعلق امور پر گفتگوکی گئی تھی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے سندھ میں رابطہ سڑکوں اورپلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرزکی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts