spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsوزیراعظم نے پنڈی اسلام آباد کیلئے میٹرو بس سروس کا افتتاح کر...

وزیراعظم نے پنڈی اسلام آباد کیلئے میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے میٹرو بس سروس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح کر دیا۔

گرین اور بلیو لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے۔

ساڑھے 15 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز ہیں جبکہ 20 کلو میٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹکٹ لےکر  میٹرو بس میں سفر کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چار سال کی تاخیر کا قوم ہم سے جواب مانگتی ہے، ماضی کی کوتاہیوں اور تاخیر کا ازالہ کریں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں شمسی توانائی کا جال بچھانے کا بھی اعلان کیا اور اس حوالے سے آج اہم اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں شمسی توانائی کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts