spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی سمیت سندھ میں مون سون کا تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ میں مون سون کا تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی

- Advertisement -
- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں  میں مون سون کا  تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے شروع ہونے والا مون سون کا تیسرا سسٹم مضبوط ہے، یہ سسٹم  23 سے 26 جولائی تک سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت 24 سے 26 جولائی تک کراچی میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

 سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، ملک کے بالائی حصے میں آج رات سے یہ سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جب کہ کل صبح سے سسٹم جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اثرانداز ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال سے نم ہوائیں مون سون سسٹم کو مضبوط کررہی ہیں، سسٹم کو  بھارت کے بعد اسے بحیرہ عرب سے بھی نمی کی سپورٹ رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے فیز میں15 اگست تک بارشوں میں شدت کی پیشگوئی کی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts