spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے صدر ، آرام باغ، ڈیفنس، محمود آباد، نارتھ کراچی ، آئی آئی چندریگر روڈ ، سپر ہائی وے اور صفورا گوٹھ پر ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سندھ کے ساحلی اضلاع ، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے  جب کہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے 5 جولائی تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین،دادو اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، اس حوالے سے اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts