spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ،شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے  موسم خوشگوار ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں آج  مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور صبح اور رات ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل کی شدت سندھ میں زیادہ رہے گی البتہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے جب کہ بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے جس دوران ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کاکہنا تھا کہ اگر مون سون سسٹم کراچی کو چھوتا ہوا گزرا تو 50 سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے جب کہ مون سون سسٹم کا مرکز اگر کراچی سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے ماہی گیروں کو 3 سے 5 جولائی کے دوران طغیانی کے باعث سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts