spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsدنیا کو ذاتی پسند ناپسند کو چھوڑ کر ہماری مدد کرنا ہوگی:...

دنیا کو ذاتی پسند ناپسند کو چھوڑ کر ہماری مدد کرنا ہوگی: وزیراعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کو ذاتی پسند اور ناپسند کو چھوڑ کر ہماری مدد کرنا ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک میں اسپیڈ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونےوالی تباہ کاریوں سےمتعلق پوری دنیا کو آگاہ کر دیا ہے، دنیا کو ہمیں ریلیف دینا ہو گا، ہمیں فسکل اسپیس دینا ہو گا تاکہ ہم کروڑوں لوگوں کو ان کے گھروں میں بسا سکیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں سیلاب کے باعث 1500 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، فوری طور پر ڈونرز کانفرنس کا انتظام کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی سے آئے سیلاب کی تباہی کا ذکر کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts