spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsثبوت ہیں عمران خان اور شہزاد اکبر نے ہیروئن کا تھیلہ اسلام...

ثبوت ہیں عمران خان اور شہزاد اکبر نے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کو دیا: رانا ثنا

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ثبوت ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور  سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے میرے خلاف مقدمے کے لیے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے دور میں پہلے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا تھا پھر مقدمات بنائے جاتے تھے لیکن ہم نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا اور  نہ ہی کسی کے خلاف براہ راست مقدمہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف انکوائری میں کچھ سامنے آیا تو مقدمہ درج کیا جائےگا اور عدالت کے حکم سے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

اپنے خلاف ہیروئن کے مقدمے سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا میرے پاس ثبوت ہیں کہ عمران خان اور شہزاد اکبر نے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا، اسلام آباد پولیس نے ان کی بات نہ مانی تو انھوں نے ایف آئی اے کو استعمال کیا، اگر ہیروئن میری ثابت ہو جائے تو مجھے سزا دیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان شروع سے دھمکیاں دے رہے ہیں اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں، عمران خان نے اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ساتھ چڑھائی کی، عمران خان کے خلاف مقدمہ بنتا ہے اور بننا چاہیے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts