spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest News'آرمی چیف کی مدت بڑھانے پر غور نہیں ہو رہا،جنرل قمر جاوید...

‘آرمی چیف کی مدت بڑھانے پر غور نہیں ہو رہا،جنرل قمر جاوید باجوہ بھی توسیع کے خواہاں نہیں’

- Advertisement -
- Advertisement -

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر غور ہورہا ہے اور نہ ہی موجودہ آرمی چیف توسیع کے خواہاں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وقت پر آرمی چیف تعینات کرے گی، آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کرتے ہیں اور وہ ہی کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملکی سیاست کا محور آرمی چیف کا تقرر ہے تو پھر جمہوریت کو بند ہی کردیں ۔اگر ہم مشکل معاشی فیصلے کرسکتے ہیں تو پھر آرمی چیف کے تقرر کا حق بھی اسی وزیراعظم کو ہونا چاہیے ۔ عمران خان اسمبلی میں آکر عدم اعتماد کریں ۔ اگر سڑک سے راستہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کی گنجائش نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی آدمی سیلاب کی صورتحال اور خود اپنے ہاتھ سے تباہ کی گئی معیشت کے ان حالات میں مزید انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے تو یہی اُن کی سیاست ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے باقی گیارہ ماہ پورے کرے گی اور پھر الیکشن ہوں گے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts