spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کرلیں تو کوئی نقصان نہیں...

عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کرلیں تو کوئی نقصان نہیں ہوگا: اسد عمر

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدلیہ مخالف بیانات پر  معافی مانگنے کے حوالے سے بات کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کر لیں تو ان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوگا تاہم یہ کہنے یا نہ کہنے کا فیصلہ عمران خان کے وکلا کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق  پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ جو حکومت تبدیل کی گئی اس میں براہ راست پی ڈی ایم کے چند سیاستدان شامل تھے، باہر بیٹھ کر اس کی منصوبہ بندی کی گئی اور  بیرونی تعلقات استعمال کیے گئے۔

 رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس میں واضح بیرونی مداخلت نظر آئی ہے، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر ہمارا ساتھ دیتی تو  یہ تبدیلی نہ ہوتی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts