spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان کی معیشت، سیاست تباہ کرنے والوں کو خود نقصان ہوگا، شیخ...

پاکستان کی معیشت، سیاست تباہ کرنے والوں کو خود نقصان ہوگا، شیخ رشید

- Advertisement -
- Advertisement -

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہو گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج فتح جنگ عدالت میں چالان پیش کر دیا ہے۔ سعودی عرب کیس میں مجھے نامزد کیا گیا جہاں پر میں موجود بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائیں گے، یہ جھوٹوں، نااہلوں کی حکومت ہے اور سچ کی فتح ہو گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہو گا اور جلد عمران خان کی فتح ہو گی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts