spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsملکی تقدیر بدلنےکیلئے ایسے فیصلےکرنا ہونگے جنہیں کوئی حکومت تبدیل نہ کرسکے،...

ملکی تقدیر بدلنےکیلئے ایسے فیصلےکرنا ہونگے جنہیں کوئی حکومت تبدیل نہ کرسکے، وزیراعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ہم مشکلات میں گھرے ہیں، ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے چند فیصلے ایسے کرنے ہوں گےجنہیں کوئی حکومت تبدیل نہ کرسکے، اگر  ایسا نہ کیا  تو  دائرے میں گھومتے  رہیں گے۔

اسلام آباد میں ٹرن آراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نےصبح میسج بھیجا کہ آئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر مل جائیں گے، مفتاح اسماعیل کو جواب میں کہا کہ  ہماری منزل خود مختاری ہے.

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، فیصلوں پر مشاورت جمہوری عمل ہے، بنگلادیش میں 6 ارب ڈالر سے بہت بڑا انفرااسٹرکچربنایا گیا، پاکستان میں بھی کسی چیزکی کمی نہیں، ہرشعبےکےایکسپرٹ ہیں،14 ماہ میں معاشی استحکام لائیں گے لیکن یہ سیاسی استحکام سے جڑا ہے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  افغانستان سےکوئلہ جلد آناشروع ہوجائےگا، ریکوڈک میں اربوں ڈالرکاخزانہ دفن ہے لیکن ہم نے ایک دھیلا نہیں کمایا، پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارامقصد زراعت کی ترقی اور  برآمدات بڑھاناہے، بہت بڑے چیلنجز ہیں،ہم سب مل کر ملک کوبحران سےنکالیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts