spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsتوانائی کی بچت کیلئے صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند...

توانائی کی بچت کیلئے صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اتفاق کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صوبوں نے  بجلی کی بچت کیلئے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر اصولی اتفاق کرلیا تاہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اس حوالے سے مشاورت کیلئے دودن کی مہلت مانگی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی

اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور چاروں صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے دودن کی مہلت مانگی ہے تاکہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی وکاروباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کرسکیں۔

اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ  نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اتفاق کیا اور بحران سے نمٹنے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts