spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپی ٹی آئی کا آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان، ریڈ...

پی ٹی آئی کا آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان، ریڈ زون سیل کردیاگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج  الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان  کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر کے  داخلی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے۔ 

ذرائع کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں جبکہ اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی ۔

 ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر الیکشن کمشنر سندھ نے آئی جی سندھ کو ہنگامی مراسلہ ارسال  کرتے ہوئے سکیورٹی طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہا، ہم الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پر امن احتجاج کریں گے، ریڈزون میں نہیں جائیں گے، الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts