spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsتوشہ خانہ ریفرنس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت...

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

عمران خان کے وکیل کے معاون بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے مہلت دینے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور میں ہیں ان سے مشاورت نہیں ہوسکی اس لئے مزید وقت دیا جائے، کوشش ہوگی اگلی سماعت میں جواب جمع کرا دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts