spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسمندری طوفان 'ہنامنور' کوریا کے جنوبی جزیرے سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ‘ہنامنور’ کوریا کے جنوبی جزیرے سے ٹکرا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ‘ہنامنور’  نے جنوبی جزیرے جیجو کا سارا نظام تہس نہس کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ہنامنور  کوریا کے جنوبی جزیرے سے ٹکراگیا ہے جس کے بعد ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

طوفان کے باعث جنوبی کوریا کے جزیرے میں تیزبارشیں اور سمندری لہریں بلند ہونے لگیں۔

جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ریجن میں ہر طرح کی ٹرین سروس کو منسوخ کردیا گیا جب کہ 120 پروازیں بھی معطل کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ملک میں تعلیمی ادارے اور دفاتروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ طوفان اب جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث وہاں 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts