spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsیو اے ای سیلاب زدگان کیلئے 5 کروڑ ڈالر کا امدادی سامان...

یو اے ای سیلاب زدگان کیلئے 5 کروڑ ڈالر کا امدادی سامان عطیہ کرے گا: وزیراعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان فراہم کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات میری یو اے ای کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلفونک گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے اور  یو اے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے، یو اے ای سیلاب زدگان کے لیے 5کروڑ ڈالر مالیت کا سامان عطیہ کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر شیخ محمد بن زاید کی دعوت پر مجھے 3 ستمبر کو عرب امارات کا دورہ کرنا تھا لیکن ہم نے باہمی طور پر یو اے ای کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دورہ یو اے ای ملتوی اس لیےکیا تاکہ ریسکیو، ریلیف سرگرمیوں پر توجہ دے سکوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے پر ہم ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کے شکر گزار رہیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts