spot_img
Friday, August 12, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستانی پائلٹس کے لائسنس امتحانات برطانیہ لے گا، معاہدہ طے پاگیا

پاکستانی پائلٹس کے لائسنس امتحانات برطانیہ لے گا، معاہدہ طے پاگیا

- Advertisement -

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے سی اے اے پاکستان پر پابندی ہٹانے کے معاملے پر پاکستانی پائلٹس کے لائسنس امتحانات برطانیہ لے گا۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے کراچی میں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئر کرافٹ انجینئرز، ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور فلائٹ آپریشن آفیسرز کے امتحانات سی اے اے پاکستان خود لے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صرف پائلٹس کے 4 مختلف اقسام کے امتحانات برطانوی سی اے اے لے گا، پائلٹس لائسنس امتحانات سے متعلق برطانوی سی اے اے سے معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر اہم سیفٹی اعتراضات ختم کردیئے تھے۔

 سی اے اے کے آڈٹ کے دوران اکاؤ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی اے اے کو   72.77فیصد رینکنگ دی تھی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا، اکاؤ نے سول ایوی ایشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاوٴ نے سول ایوی ایشن کے تمام اہم شعبہ جات کا آڈٹ کیا اور اکاوٴآڈٹ ٹیم نے کپتانوں کے لائسنس جاری کرنے والے نظام، ایئرایوی گیشن، ایئر کرافٹ آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔

خیال رہے کہ اہم سیفٹی اعتراضات ہٹنے سے سول ایوی ایشن پر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts