spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی...

بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے: چوہدری شجاعت

- Advertisement -
- Advertisement -

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔

جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا کہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے، ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سےگریز کریں، ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو ذاتی فائدے کیلئے منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا بدقسمتی سےکچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے، 14 اگست تقاضا کرتا ہے ہم اپنی انا، تکبر اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو اہمیت دیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts