spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsیہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف...

یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں: وزیراعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے یہ کیسی آزادی ہے کہ ہم معاشی طور پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے غلام ہیں۔

پشاور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اللہ کا حکم ہے کہ دکھی انسانیت کا خدمت کریں، آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

اس موقع پرآئی ایم ایف سے قرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا سوچنے کی ضرورت ہے کہ 75 سال میں ہم نے ملک کے لیے کیا کیا، یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم متحد ہوں تو کوئی مشکل، کوئی پہاڑ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، اتحادی حکومت مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts