spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest News٢٥جون سے روٹی اور نان کی نئی قیمت کیا ہو گی ؟...

٢٥جون سے روٹی اور نان کی نئی قیمت کیا ہو گی ؟ نان بائی ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور شہر میں روٹی 12 اور نان 18 روپے میں فروخت ہونے لگا، ضلعی انتظامیہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ نہ روک سکی،دوسری جانب متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے  5 2 جون سے روٹی 15 جبکہ نان کی قیمت 20 روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 6500 روپے ہو گئی ہے روٹی اور نان سستا کیسے بیچ سکتے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں دیکھی۔ نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ قراۃ العین ظفر نے 100 گرام سے کم وزن پر روٹی بیچنے والے تندور مالکان کے خلاف کارروائی کی، 100 گرام سے کم وزن پر روٹی بیچنے والے 3 تندور مالکان کو گرفتار بھی کروایا۔انہوں نے کہا کہ روٹی 10 روپے جبکہ نان کی فروخت کو 15 روپے میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یورو فریش فروٹ اینڈ سبزی شاپ پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی چیک کیا اورگراں فروشی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور2 سبزی و پھل فروشوں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر گرفتار بھی کروایا۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سوا2لاکھ سے زائدآٹے کے بیگز سپلائی کیے گئے ہیں۔ہ 10 کلو آٹے کے 75953 تھیلے  فراہم کئے گئے ہیں اور20 کلو آٹے کے 152728 تھیلے دئیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی سپلائی  یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے تقریباً 1100 سیل پوائنٹس پر سستے آٹا کی سپلائی جاری ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts