spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومانٹرٹینمینٹجب 11 سال کی تھی تو والدین میں علیحدگی ہوئی اور امی...

جب 11 سال کی تھی تو والدین میں علیحدگی ہوئی اور امی نے اکیلے ہی پالا ۔۔ ہانیہ عامر پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے

- Advertisement -
- Advertisement -

ہانیہ عامر ہمیشہ ہی ہنستی مسکراتی نظر آتی ہیں اور کبھی بھی اپنی پریشانی کا اظہار کسی کے سامنے نہیں کرتی ہیں جیسے کہ اکثر اداکارائیں انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنی ڈپریشن کو کم کرلیتی ہیں۔ ہانیہ اس کو ختم کرنے کے مختلف طریقے ڈھونڈ لیتی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ ایک مشہور شوبز پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے نظر آئیں جہاں وہ پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ:

” میں جب 11 یا 12 سال کی تھی تو میرے والدین کی علیحدگی ہوگئی تھی، میری امی نے ہم بہنوں کو اکیلے ہی پالا ہے۔ ہم کبھی اسلام آباد میں ہوتے تو کبھی ایبٹ آباد میں۔ ہم 3 سال تک ایبٹ آباد میں رہے۔ میری اور میرے کزنز کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے اور ہم سب مل جل کر رہتے ہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ میرے گھر والے اب بھی مجھے بڑا سٹار نہیں سمجھتے، بس وہ یہ جانتے ہیں کہ میرے ڈرامے سب دیکھ رہے ہیں اور آج کل میرے ہمسفر کی مالا کو سب پسند کر رہے ہیں۔ “

ہانیہ نے مزید کہا کہ: ” میں نے 17 سال کی عمر سے اپنے گرھ کی ذمہ داری سنبھالی، میں ہر چیز کا برے سے برا سوچ کر اس کا حل جلدی ہی نکالنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں مشکل سے مشکل حالات کو ہنستے ہوئے نکال دیتی ہوں۔ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر میرے متعلق جو بھی باتیں ہوئیں اس سے مجھے عقل آئی کہ یہ میں کس راتسے پر نکل پڑی ہوں؟ وہ میرا راستہ تھا ہی نہیں، میں نے پھر خود کو اس سے الگ کرلیا اور اب میں بہت مختلف ہوگئی ہوں۔ “

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts