spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کہاں...

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

- Advertisement -
- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ مسرور بیس پر29، گلشن معمار 27.6، نارتھ کراچی 25.9، جناح ٹرمینل 11، سعدی ٹاؤن 14.3 اور یونیورسٹی روڈ پر 13.8ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کےعلاوہ اورنگی ٹاؤن میں12.5،کیماڑی 10.7، ڈی ایچ اے فیز 2 میں9.2، فیصل بیس 8، گلشنِ حدید 7 اور قائد آباد میں سب سے کم 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون سسٹم کامرکز وسطی بھارت میں موجود ہے جس کے باعث مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان میں داخل ہورہی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کےمطابق کراچی سمیت سندھ میں آج بھی بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آج  بارش کے زیادہ امکانات دوپہر میں ہیں، شہر میں کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ریکارڈ کی جاسکتی  ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts