spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپنجاب کابینہ میں کس کو کون سا محکمہ ملے گا؟وزرا کے محکمو...

پنجاب کابینہ میں کس کو کون سا محکمہ ملے گا؟وزرا کے محکمو ں کے نام سامنے آگئے

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دی۔تاہم اب پنجاب کابینہ میں وزرا کے محکمو ں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت،میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز ،میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

اس کے علاوہ علی افضل ساہی وزیرمواصلات، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل محکمے کے وزیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور ،پراسیکوشن اور کواپریٹو ،نوابزداہ منصور محکمہ مال ، سردار محسن لغاری خزانہ،پی اینڈ اور سردارشہاب الدین سوشل ویلفیئر محکمے کے وزیر ہوں گے۔

سردارحسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک ،عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر ، ملک تیمور کھیل، منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ،سردار ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ ،سردار آصف نکئی محکمہ ایکسائز ،راجا یاسر ہمایوں ہائیر ایجوکیشن ،خرم شہزاد ورک محکمہ قانون اور حسین جہانیاں گر دیزی مکمہ زراعت کے وزیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی اور اطلاعات کا محکمہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ارسلان خالد کو بھی وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts