spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہو...

آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہو رہا؟ شاہ محمود قریشی

- Advertisement -
- Advertisement -

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوال کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہو رہا؟

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، طویل بحث کے بعد ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے، جب سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی گئی تو ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں، لوگوں نے سرکاری پروپیگنڈے کے باوجود عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو جگانے میں عمران خان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، تحریک انصاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی، شہباز شریف کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں کیا؟

اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی، سندھ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے دیکھیں تاکہ حقیقت کا پتہ چلے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts