spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest News13اگست کو حقیقی آزادی کے جلسے میں منصوبے کا اعلان کرونگا، عمران...


13اگست کو حقیقی آزادی کے جلسے میں منصوبے کا اعلان کرونگا، عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 13اگست کو حقیقی آزادی کے جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کرونگا۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے۔

انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے انکی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔

’ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ مجرموں کے برسرِ اقتدار گروہ جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا، انکےسرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہو کر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ 13 اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان کا اسلام آباد میں 13 اگست کو حقیقی آزادی جلسہ اعلان کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔

تحریک انصاف کا 14اگست کو اسلام آباد میں بڑے پاور شو کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست ، یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں بڑا پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا اور ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ پیش کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان نے 14اگست کو اسلام آباد میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد وفاقی حکومت صرف 02 صوبوں تک محدود ہوگئی ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال بھی متوقع ہے۔

ضمنی الیکشن کا شیڈول:

جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

خیال رہے کہ 9 خالی شدہ نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ 26 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

شیڈول میں بتایا گیا کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 29 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے۔

پس منظر:

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے پہلے ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کا یہ استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی جاری کردیا گیا تھا تاہم عمران خان کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا ہے۔

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی کے 131 ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل کو اپنی رکنیت سے استعفے دیئے تھے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts