spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے...

سپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے کا فیصلہ کریں گے: مفتاح

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سپلائی کی کمی اور  قلت کی صورتحال دیکھ کر  بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے، بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر حکومت اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے بھارت سے فوڈ آئٹمز  منگوانے کا فیصلہ کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز  منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts