spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمشکل فیصلے کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں...

مشکل فیصلے کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے: شاہد خاقان

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا نام نہاد احتساب کا عمل کئی سالوں سے چل رہا ہے، سابق چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پیٹرول قیمت کے 12 حصہ ہوتے ہیں جس میں سے 10 عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے تھے جو عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں لیکن ہم مشکل فیصلے کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

ملک میں نئے الیکشن سے متعلق سوال پر سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا حکومت کی مدت مکمل ہونے پر ہی الیکشن ہوں گے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts