spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsتمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی بحالی میں...

تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی بحالی میں حصہ ڈالیں،چوہدری شجاعت

- Advertisement -
- Advertisement -

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ ملکی مفادات کے خلاف بات کرتے ہیں یا لکھتے ہیں اُنہیں سخت سزا دینی چاہیے،ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی۔

 ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی مفاد کے خلاف ثبوت ملے تو بڑے سے بڑا آدمی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے ملکوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہیے،سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے والے اوور سیز پاکستانیو ں کے  بھی شکر گزار ہیں ۔ 

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی بحالی میں حصہ ڈالیں،سیاسی لیڈر ان ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں خواہ ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts