spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsتوہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری، عمران خان کے جملے بھی...

توہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری، عمران خان کے جملے بھی حکم نامے کا حصہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عمران خان کے توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں جس میں عمران خان نے کہا تھا ’اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں‘، عمران خان نے مزید کہا تھا ’آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے‘۔

عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

‏اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ایچ او بنی گالہ کو عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ‏عمران خان کا جج کو دھمکی دینےکا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اورساکھ کو مجروح کرنا ہے، ان کا  توہین آمیز بیان بادی النظر میں عوام کے عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے، ‏بادی النظر میں عمران خان کا جج سے متعلق توہین آمیز بیان انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہےکہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش براہ راست توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عمران خان نے انصاف کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کے بیان نے عدلیہ پر عوامی اعتماد کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts