spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsیزیدی حکومت نے 10 محرم کو میرے گھر ریڈ کیا: شیخ رشید

یزیدی حکومت نے 10 محرم کو میرے گھر ریڈ کیا: شیخ رشید

- Advertisement -
- Advertisement -

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یزیدی حکومتوں کو شرم نہیں انہوں نے 10 محرم کے دن میرے گھر میں ریڈ مارا۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے 4 گاڑیوں کے ساتھ میرے اسلام آباد والے گھر میں ریڈ کیا اور لال حویلی میں سفید کپڑے پہنے پوری پلاٹون بھیجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں میں نے اپنی آدھی جوانی جیل میں کاٹی ہے، میں جیل سے گھبرانے والا نہیں، جیل میری سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھاکہ میں مقابلے سے بھاگنے والا نہیں ہوں، نہ میں منی لانڈر یا سامراج کا ایجنٹ ہوں، میں پاکستان اور اس کی عظمت کا سپاہی ہوں، ہر قیمت پر میں پاکستان کے اصول اور عمران خان کی دوستی نبھاؤں گا، جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے، بھگوڑوں جو سعودی عرب اور لندن بھاگتے ہو۔

انہوں  نے مزید  کہا کہ وارنٹ لے آؤ، میں نے اپنا بکسا باندھا ہوا ہے، آجاؤ! میں چلتا ہوں، میں نے اپنا پیسٹ، شیونگ کریم اور دوائی سب رکھ لی ہے لیکن اگر وارنٹ کے بغیر میرے گھر میں داخل ہوئے تو میں اپنی حفاظت کرنے کا قانونی اور آئینی حق رکھتا ہوں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts