spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsزرداری کی پرویز الٰہی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش

زرداری کی پرویز الٰہی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور:  تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع  کے مطابق دوسری جانب سابق صدر  آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے فون پر رابطہ کرکے چوہدری شجاعت سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے اپوزیشن کے کچھ ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی حربوں سے بچانے کے لیے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ اپوزیشن ارکان حکومتی دسترس سے دور رہیں ۔

گزشتہ روز آصف زرداری مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، چوہدری شجاعت کو چوہدری پرویز الہٰی کو منانے کی درخواست کی۔

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت آگے چل سکتی ہے، میں چوہدری پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کے لیے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں، چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کی۔

آصف علی زرداری سے ملاقات میں چوہدری شجاعت کے خاندان کے افراد بھی ملاقات میں شامل تھے، بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، آصف زرداری ملاقات کے بعد مسکراتے اور فتح کا نشان بناتے ہوئے واپس روانہ ہوئے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts